Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ولی عہد کورونا میں مبتلا، شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیہ آئسولیشن میں

وائرس لگنے کے معمولی سے اثرات ہیں، صحت بہت اچھی ہے( فدائل فوٹو اے ایف پی)
اردنی ایوان شاہی نے پیر کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیہ 5 روز کے لیے ہاؤس آئسولیشن میں چلے گئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’اردن کے ایوان شاہی میں مقررہ نظام کے مطابق پیر کو ولی عہد کا معمول کا معائنہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ  پر معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں‘۔
ایوان شاہی نے بیان میں بتایا ہے کہ ’شہزادہ الحسین کورونا ویکسین لے چکے ہیں۔ وائرس لگنے کے معمولی سے اثرات ہیں۔ ان کی صحت بہت اچھی ہے‘۔
ایوان شاہی کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’ کورونا ویکسین لینے والوں کے وائرس زدہ سے ملنے پر مقررہ قانون کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیہ پانچ روز کے لیے ہاؤس آئسولیشن میں چلے گئے۔ دونوں میں سے کوئی بھی وائرس میں مبتلا نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ ’ اردن میں وزارت صحت کے مطابق پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سترہ اموات ہوئی ہیں‘۔

 

 

شیئر: