Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر جاری کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویرجاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بدھ کو حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں سورج کی روشنی کی چمک صاف نظر آرہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جاسکتا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے  اور اسے  پذیرائی مل رہی ہے۔ 

شیئر: