Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے ہماری روحانی رشتہ ہے، سینیٹر عبد الغفور حیدری

ریاض (ذکاءاللہ محسن )سعودی عرب سے ہمارے تاریخی تعلقات صرف دوستانہ ہی نہیں بلکہ حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارا روحانی رشتہ بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب کی ہر مشکل گھڑی میں اور اس کے دفاع کے لیے سعودی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن  انب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے حصول کے لیےاتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو اللہ تعالی نے کامیابی سے ہمکنار کردیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبےسے مستقبل قریب میں پاکستان محفوظ اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ۔قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہمارے پڑوسی ملک نے مختلف طریقوں سےہماری آزادی کو چیلنج کیا ہے لیکن پاکستانی قوم سمیت،عسکری اور قومی ادارے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ممبر نظریاتی کونسل اور سینئر نائب امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا علی محمد ابو تراب نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا دن ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنماانجینئر راشد محمود بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ حافظ عبدالوحید نے بھی یوم پاکستان پر سیر حاصل گفتگو کی۔  تقریب کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے ادا کیے۔ تلاوت قرآن کریم قاری عزیز الرحمن درانی نےکی۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس نےکی۔ انہوں مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خاص نعمت ہے۔ تقریب کے آخر میں مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا علی محمد ابو تراب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ وطن کی سلامتی خوشحالی ترقی کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد نے دعا کی۔ سفارتخانہ کے پولیٹیکل سیکرٹری شاہ فیصل کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 

 

کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے درج ذیل ٹیگز پر کلک کریں

 

شیئر: