پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ایک طویل شراکت داری پر مبنی ہیں جو مشترکہ مفادات، باہمی احترام اور عوامی روابط سے مضبوط ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک مختصر انٹرویو میں نیٹلی بیکر نے پاکستان میں اپنے تجربات اور سفارتی ذمہ داریوں کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
مزید پڑھیں
-
’روشنیاں، رقص اور جشن‘ امریکی سفارتکار کی لاہوری شادی میں شرکتNode ID: 723211
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کی سب سے بڑی پیشہ ورانہ کامیابی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے، جس کے ذریعے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی۔
مستقبل کے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہیں، خصوصاً تعلیم کے شعبے میں۔ ان کے مطابق پاکستان میں قائم کی جانے والی نئی امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن بھی اسی مقصد کا حصہ ہے۔
Want to know what's behind the scenes in diplomacy? We joined Chargé d’Affaires Natalie A. Baker at work to learn how U.S. diplomats strengthen U.S.-Pakistan ties by advancing trade, expanding youth opportunities, and building lasting connections between our countries.… pic.twitter.com/x1RoQbRyLP
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) June 21, 2026











