Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں سکھ حکیم قتل

پاکستان کے شہر پشاور میں مسلح افراد نے اقلیتی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر گیا ہے۔
اے پی نے پشاور پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پشاور صوبہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت ہے جس کی سرحد افغانستان کے ساتھ لگتی ہے۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص اور پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کرنے والے واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
مقامی پولیس اہلکار نعمان کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ 45 سالہ ستنام  سنگھ پر ہونے والا حملہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا نہیں۔
ستنام سنگھ شہر میں حکمت کرتے تھے اور پچھلے 20 سے پشاور میں مقیم تھے جہاں ان کا دیسی ادویات کا کلینک تھا۔

شیئر: