Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان کی شپمنٹ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے محکمہ منشیات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ منشیات دوست ملک سے آنے والے بحری جہاز کے ذریعے مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
انسداد منشیات کے مرِکزی ترجمان میجرالنجیدی کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی کوشش دوست ملک کے محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے ناکام بنا دی گئی اور مملکت پہنچنے سے قبل ہی ضبط کرلی گئی منشیات کو تعمیراتی سامان کی شپمنٹ میں چھپا کراسمگل کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 19لاکھ 76 ہزار سے زائد تھی ـ
میجر النجیدی کا مزید کہنا تھا کہ برادر اور دوست ملک میں متعلقہ ادارے کے ساتھ سعودی محکمہ انسداد منشیات کا مثالی تعاون جاری ہے جس کی وجہ سے اسمگلنگ کی کارروائی کو قبل ازوقت ہی ناکام بنا دیا گیاـ

شیئر: