Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سے ملاقات  کریں گے

گذشتہ ماہ امریکہ اور فرانس کے سفارتی تعلقات کافی نچلی سطح پر آ گئےتھے۔ (فوٹو روئٹرز)
فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوزلی ڈریان 5 اکتوبر کو امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اہم اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینے امریکہ اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کافی نچلی سطح پر آ گئےتھے۔
حال ہی میں آسٹریلیا نے امریکی اور برطانوی ٹیکنالوجی کے ساتھ  ایٹمی قوت  سے چلنے والی آٹھ آبدوزیں بنانے کے لیے فرانس کے ساتھ  40 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔
اس معاہدے کی منسوخی کے باعث جوابی طور پر فرانس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو مختصر مدت کے لیے واپس بلا لیا تاہم فرانسیسی سفیر اس کے کچھ عرصہ بعد واشنگٹن واپس چلے گئے تھے۔
اس کےعلاوہ امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی ایٹمی آبدوزوں کے معاہدے پر تنازع اٹھنے کے بعد آپس میں بات چیت کی ہے۔
بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر دوبارہ مشاورت کرنے کا عہد کیا ہے۔

شیئر: