ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے بازوں کی پرورش کے حوالے بتایا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب کی جانب سے جاری فالکن اور شکار کے عنوان سے جاری بین الاقوامی نمائش کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار فالکنز کا ڈیجیٹل میوزیم قائم کیا گیا ہےـ
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈیجیٹل میوزیم میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے بازوں کی اقسام اور ان کے بارے میں ڈیجیٹل اسکرینز پرتفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
نمائش میں آنے والے زائرین وہاں نصب کی گئی ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعہ بازوں کی پرورش اور اس حوالے سے عالمی سطح پرمعلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل نمائش میں آنے والے زائرین وہاں موجود اسکرینز کے ذریعے بازوں کی اقسام اور ان کے اصل وطن کے علاوہ ان کے اڑان کی رفتار اور خوراک کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
نمائش میں آنے والے زائرین کو بازوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر آگاہ کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں بازوں کی تربیت پرمبنی ڈیجٹل کتاب میں مختلف اقسام کی تصاویر اور بازوں کی اقسام ان کی افزائش نسل کے علاوہ کن علاقوں و ممالک میں پائے جانے والے بازوں کی اقسام کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔