Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کا جاپانی پبلشر کوڈانشا سے معاہدہ

اس پارٹنرشپ سے کوڈانشا مانجا فکشن سیریز کو عربی میں شائع کرے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ نے ایک نامور جاپانی پبلشر کوڈانشا کے ساتھ مانجا عربیہ کے لیے لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ سٹریٹجک پارٹنرشپ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کو خصوصی کاپی رائٹس کے ساتھ یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ کوڈانشا کی مشہور مانجا فکشن سیریز کو عربی میں شائع کر سکیں۔

ایس آر ایم جی نے نامور جاپانی پبلشر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ معاہدہ جاپان کے معروف پبلشنگ ہاؤسز شوگاکوکان، شویشا اور کڈوکاوا کے ساتھ عربی گروپ کی سابقہ پارٹنرشپس کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس کےعلاوہ یہ معاہدہ علمی تبادلہ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے مانجا عربیہ کا مخصوص مواد بامقصد ، محفوظ اور عرب ثقافتی اقدار سے مزین ہے اور تمام عرب فیملی اراکین کے لیے قابل قبول ہے۔
پارٹنرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) کی سی ای او جمانا الراشد کا کہنا تھا کہ کوڈانشا کے ساتھ ہمارا تخلیقی تعاون جاپان کے معروف پبلشنگ ہاؤسز مانجا عربیہ کے ساتھ پارٹنرشپ کی تازہ ترین سیریز میں سے ہے۔
اس سے کہانی سنانے کا یہ آرٹ آفیشل اور لیگل چینلز کے ذریعے عرب دنیا میں مانجا کے چاہنے والوں تک پہنچ سکتا ہے۔

 یہ معاہدہ مانجا العربیہ کے تخلیقی مواد کو وسعت دیتا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

مانجا عربیہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر عصام بخاری نے کہاہے کہ ہم کوڈانشا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جو بلاشبہ انڈسٹری میں رہنما کے طور پر ابھری ہے اور اس کے آرٹ کو عالمی سطح پر سراہتی ہے۔
عصام بخاری نے مزید کہا ہے کہ یہ معاہدہ یقینی طور پر مانجا العربیہ کے تخلیقی مواد کو ایک قانونی اور سرکاری چینل کے ذریعے وسعت دیتا ہے۔
 یہ اصل تخلیق کاروں اور پبلشرز کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اصل سعودی اور عرب آئی پیز کے ساتھ علاقائی تخلیقی منظر کو بھی فروغ دیتا ہے۔
 

شیئر: