Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فهد بن عبدالله الغفيلي نے پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق منگل کو ہونے والی ’اس ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔‘
وائس ایڈمرل فهد بن عبدالله الغفيلي نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔‘
ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔‘

شیئر: