Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل دعوے پر وضاحت جاری کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز کی اجازت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل دعوے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
عکاظ اخبار مطابق انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے بتایا کہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے توکلنا یا اعتمرنا ایپس کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری نہیں رہا ہے۔ 
ھانی حیدر نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص یہ دعویٰ کررہا ہے کہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ جاری کرائے بغیر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکلبے بنیاد غلط ہے۔ اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام کے اندر نماز ادا کی جاسکتی ہے اور نہ اس کے بیرونی صحنوں میں۔
ھانی حیدر کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں اجازت نامہ حاصل کرنے والے نمازیوں کے لیے قالین بچھائے جا رہے ہیں۔

شیئر: