Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمیائی اسلحے پر پابندی کا معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے استحکام کے لیے موثر

سعودی عرب کے وفد نے نگراں تنظیم کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے وفد نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی نگراں تنظیم کی مجلس عاملہ کے 98 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی وفد کی قیادت ہالینڈ میں متعین سعودی سفیر زیاد العطیہ نے کی۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس 5 سے 8 اکتوبر تک دی ہیگ میں ہورہا ہے۔
سعودی وفد کے سربراہ زیاد العطیہ نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی کو کیمیائی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہر طرح کے ہتھیاروں سے پاک کرنے اور رکھنے کی پالیسی پر گامزن تھا، ہے اور رہے گا۔
سعودی عرب کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اسے یقین ہے کہ کیمیائی اسلحہ پر پابندی کا معاہدہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام کے لیے بے حد موثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمیائی سرگرمیوں کے شعبے میں عالمی تعاون اور اقتصادی و ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے معاہدے کے مندرجات بین الاقوامی معیشت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گے اور سارے فریقوں کو فائدہ ہوگا۔
زیاد العطیہ نے مزید کہا کہ نئے کیمیائی اور ٹیکنالوجی سینٹر کا قیام کیمیائی اسلحہ پر پابندی کی نگراں تنظیم کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔ اس کی بدولت فریق ممالک کو اپنے یہاں ٹیکنالوجی لانے اور ٹیکنیکل تعاون حاصل کرنے میں سہولت ملے گی۔
سعودی وفد کے سربراہ نے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب آئندہ مرحلے کے لیے ان کے تقرر کاحامی ہے۔

 

شیئر: