سعودی فالکن اور شکار نمائش میں شائقین کیوں کھینچے چلے آرہے ہیں
سعودی فالکن اور شکار نمائش میں شائقین کیوں کھینچے چلے آرہے ہیں
بدھ 6 اکتوبر 2021 22:16
نمائش میں پویلین، فالکنز کی مختلف اقسام اور ڈیجیٹل میوزیم شامل ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیسری سعودی فالکن اور شکار نمائش جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے نہ صرف مرد آ رہے ہیں بلکہ خواتین بھی دلچسپی دکھا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں 10 روزہ سعودی بین الاقوامی فالکن اور شکار نمائش دنیا کی سب سے بڑی سمجھی جاتی ہے۔
اس نمائش میں ہتھیاروں کے لیے مخصوص پویلین، فالکنز کی مختلف اقسام، شوٹنگ رینج، ایک سعودی گاؤں، مستقبل کے فالکنز کے لیے ایک گوشہ اور ایک ڈیجیٹل میوزیم شامل ہیں۔
اس نمائش کا مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کو آئندہ نسلوں سے متعارف کروانا ہے۔ مملکت میں فالکنری، ہتھیاروں اور شکار کے بھرپور بیرونی تجربے کو فروغ دینا ہے۔
پچھلی چند دہائیوں کے دوران فالکنرز سعودی عرب میں افزائش نسل اور تحفظ میں علمبردار بن کر ابھرے ہیں کیونکہ فالکنری کی صنعت اس کے بیڈوین کے آغاز کے بعد تیزی سے بڑھی ہے۔
سعودی فالکن کلب نے پچھلے دو سالوں میں اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے اور دنیا کے 20 مختلف ممالک سے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا ہے۔
ایک فالکن کے مالک محمد ایف الکنفری نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’یہ کلب ان لوگوں کے لیے ایک مقناطیس ہے جو فالکنز کو پسند کرتے ہیں نہ کہ صرف مردوں کو۔ بہت سی خواتین پرندے خریدنے اور ان کی ملکیت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
الکنفری نے سات سال پہلے پرندوں کی پرورش شروع کی تھی اور اب فالکنری ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ یہ مملکت میں بہت سے لوگوں کے لیے ہے۔ الکنفاری کے پاس چار فالکنز ہیں اور وہ خاص طور پر پیریگرین فالکنز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
نمائش کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک بچوں کو انٹرایکٹو گیمز کے ذریعے فالکنری کی تاریخ اور ورثہ سے آگاہ کرنا ہے۔
’فلائی یور فالکن‘ ایک انٹرایکٹو گیم ہے جس میں بچے ایک سکرین کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور اپنے فالکن کو ہوا کے ذریعے رہنمائی کرتے ہیں، اپنے ہدف کے شکار تک پہنچنے کے لیے رکاوٹوں سے گزرتے ہیں۔
گیمز سیکشن کے سپروائزر تغرید الدوسری نے کہا کہ دو انٹرایکٹو شعبے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسی زبان میں فالکن اور فالکنری کے بارے میں مزید جاننے کی ترغیب دینا ہے جو ان سے بات کرتی ہے۔گیمز کی زبان۔
انہوں نے کہا کہ سیکشن میں دستیاب تفریحی سرگرمیاں نوجوان عمر کے گروپوں کے لیے موزوں ہیں اورجزیرہ نما عرب عرب میں نسلوں پر محیط ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو ظاہر کرنے میں دلچسپی کے کئی شعبوں کا احاطہ کیا ہے۔