Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلے میں دو باز 63 ہزار ریال میں فروخت

’نمائش میں فروخت ہونے والے بازوں کے سرکاری ملکیتی دستاویزات کا اجرا مفت کیا جاتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد فالکن نمائش میں دو باز 63 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فالکن نمائش کے تحت مختلف نسلوں کے بازوں کی نیلامی بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلا باز شاہین نسل کا جسے 35 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے ‘۔
’جبکہ دوسرے باز پر 5 افراد نے بولیاں لگائیں اور بالآخر وہ 28 ہزار ریال میں فروخت ہوگیا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں فروخت ہونے والے بازوں کے سرکاری ملکیتی دستاویزات کا اجرا مفت کیا جاتا ہے‘۔
یاد رہے کہ ریاض میں یہ دوسری فالکن نمائش ہے جو 10 دن تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت متعدد سرگرمیاں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔

شیئر: