Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو ماسک سے استثنی؟ 

دنیا سے کورونا وبا کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر دنیا بھر میں مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ اس حوالے سے ضوابط پرعمل جاری رکھا جائے۔
سعودی ٹی وی کے پروگرام میں وزارت صحت کے ترجمان سے دریافت کیا گیا کہ کیا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو عوامی مقامات پر ماسک سے استثنی دیا جاسکتا ہے؟ 
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر العالی کا کہنا تھا کہ دنیا سے کورونا وبا کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا لہذا اس حوالے سے احتیاطی تدابیر جن میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال بھی شامل ہے پرعمل جاری رکھا جائے۔
ڈاکٹر عبدالعالی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر کا مقصد لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنا ہے اسی لیے ویکسینیشن کی جارہی ہےـ ہر شخص ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے وبا سے کافی حد تک محفوظ ہو جاتا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وبا کا شکار ہونا ممکن نہیں ـ خاص کر ایسی حالت میں جب اطراف میں ایسے افراد موجود ہوں جنہوں نے ویکسین نہ لی ہو۔
ویکسین کی تیسری خوراک کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالعالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب  میں سائنسی تحقیق کی روشنی میں حالات کا انتہائی باریک بینی سے  جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جاتا ہےـ علمی تحقیق کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے ہی  اعضا کی پیوند کاری اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاوہ 60 برس سے زائد عمر کے ایسے افراد جنہیں  دوسری خوراک لیے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں ان کے لیے تیسری خوارک تجویز کی ہے تاہم تیسری خوراک کے لیے زمروں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: