Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی نئی ہدایات کیا؟

وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے فوری دونوں خوراکیں حاصل کرلیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خوراکوں سے متعلق وزارت داخلہ کی نئی پابندی کے بعد مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ 
یاد رہے  کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’10 اکتوبر سے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، تفریحی، سیاحتی اور کھیلوں کے اداروں میں وہی لوگ داخل ہوسکتے ہیں جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہوں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ ہر سعودی اور غیر ملکی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لے۔‘
آئندہ کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والوں یا وائرس سے صحت یابی پر ایک خوراک لگوانے والوں کو بھی استثنیٰ نہیں رہے گا۔ انہیں بھی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی۔ 
وزارت صحت نے مزید کہا کہ ’وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے فوری بعد دونوں خوراکیں لگوا لیں۔
وزارت نے وائرس سے صحت یابی کے بعد ایک خوراک  لینے والوں کو بھی دوسری خوراک پہلی فرصت میں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: