Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام

میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورسز نے جمعرات کی شب خمیس مشیط پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ـ ایران نواز حوثی باغیوں نے گزشتہ روز بھی ابھا شہر کے ایئر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا ـ
ویب نیوز سبق کے مطابق عرب اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں جاری ہیں ـ
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرداغے جانے والے  بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ـ
خیال رہے گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا شہر کے ایئرپورٹ پر دھماکہ خیز ڈْروز کے ذریعے حملہ کیا گیاتھا جس سے چار افراد معمولی طورپر زخمی ہوئے جبکہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایئرپورٹ کی عمارت کے بعض حصوں میں شیشے ٹوٹ گئے تھے ـ

شیئر: