Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ایئر پورٹ پر ناکام حملے سے 4 افراد معمولی زخمی، شیشے ٹوٹ گئے

 ڈرون کے ٹکڑے ابہا ایئر پورٹ کے قریب بکھر گئے(فائل فوٹو ایس پی اے)
اتحادی افواج نے کہاہے کہ ابہا ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی ناکام کوشش کے نتیجے میں عملے سے تعلق رکھنے والے 4 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایئرپورٹ کے بعض حصوں میں شیشے ٹوٹ گئے ہیں‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری ہوا بازی نے کہاہے کہ ’ابہا ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے‘۔
قبل ازیں عرب اتحاد نے بدھ کو رات گئے ابہا ایئر پورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ باردوی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
تباہ کیے جانے والے ڈرون کے ٹکڑے ابہا ایئر پورٹ کے قریب بکھر گئے۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے یمن کے الجوف گورنریٹ میں ایک سائٹ کو نشانہ بنایا تھا جسے ڈرون لانچ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ۔
عرب اتحاد کا بیان میں کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دو ڈرون تباہ ہوگئے جو مملکت پر حملے کے لیے تیار تھے۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے الحدیدہ گورنریٹ میں ایک آپریشن کے دوران حوثیوں کی تین بوبی ٹریپ کشتیوں کو تباہ کیا تھا۔

شیئر: