Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں داخلہ ٹکٹ ’توکلنا‘ سے مربوط

ٹکٹس کو توکلنا ایپ کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہےـ (فوٹو اخبار 24)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں آنے کے لیے ویکسینیشن کی دونوں خورکیں لگانا ضروری ہےـ  
ریاض سیزن کے ٹکٹ توکلنا سے مربوط کیے جائیں گے- تفریحی مقامات پرآنے والوں کو توکلنا پر ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگاـ سیزن کے لیے ٹکٹ ان ہی کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی ـ 
عاجل نیوز کے مطابق ریاض سیزن میں ہونے والے تفریحی پروگراموں میں داخلے کے لیے جاری کیے جانے والے ٹکٹس کو توکلنا ایپ کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہےـ 
واضح رہے سعودی عر ب میں کورونا سے حفاظت کے لیے ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں لینا ضروری ہےـ ویکسین کا کورس مکمل کرنے کے بعد ہی توکلنا پر سٹیٹس امیون (محصن) کا ظاہر ہوتا ہے ـ 
وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے 10 اکتوبرکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس کے بعد  ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کو عوامی مقامات اور مارکیٹوں کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ـ 
خیال رہے 20 اکتوبر سے ریاض سیزن کا آغاز ہورہا ہے جو مارچ 2022 تک جاری رہے گاـ ریاض سیزن میں بڑی سطح پر مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: