Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی مساجد میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

وزارت کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار 700 دورے کیے گئے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے تمام ریجنز کی کسی مسجد میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مملکت میں تمام مساجد کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ کسی بھی کورونا کیس کی موجودگی کی تصدیق پرفوری طور سے وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیاجائے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے وزارت کے متعلقہ شعبے کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں 21 ہزار 700 دورے کیے گئے تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ مساجد میں سماجی کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد جاری ہے۔
تفتیشی سرگرمیوں نے وزارت کے 4 ہزار سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی جو مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے وزارت اسلامی امور نے تمام مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ مساجد میں آنے والے کسی بھی کورونا کیس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کریں۔
کورونا کیس کی کسی بھی مسجد میں تصدیق ہونے پر متعلقہ شعبے کی مخصوص ٹیمیں مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد اس کی مکمل طریقے سے سینیٹائزنگ کرتی ہیں بعدازاں مسجد کونمازیوں کےلیے کھولا جاتا ہے۔

 

شیئر: