Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں اگلے مہینے سے مساجد میں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت

نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
عمان اگلے مہینے سے ان افراد کو جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق عمان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وہ افراد جہنوں نے ویکسین لگوائی ہے مساجد میں جمعے کی نماز کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ رضاکاروں کی ایک ٹیم بنائے گا تاکہ مساجد میں داخل ہونے والوں کی تصدیق ہوسکیں کہ انہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں۔
بیان میں مزید کہنا تھا کہ مساجد اور ان کی انیکسیز کو 50 فیصد گنجائش پر چلایا جائے گا۔ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔
نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔
 

شیئر: