Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر قصیم بدھ کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے

ایوارڈ کا تعلق تخلیقی اور تحقیقی کوششوں کی حوصلہ افزائی سے ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود جو القصیم ایوارڈ فار ایکسی لینس اور کریٹویٹی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں بدھ کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں جیتنے والوں کے اعزاز میں ایک تقریب میں کریں گے۔ 
عرب نیوز کے مطابق ایوارڈ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ترکی بن منور المخلفی نے ایوارڈ میں دلچسپی ظاہر کرنے اور تمام مراحل میں اس کی ترقی کی خواہش کے لیے شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود کا شکریہ ادا کیا۔
اس ایوارڈ کا تعلق سائنسی،ادبی، فنکارانہ اور کھیلوں کی تخلیقی صلاحیتوں،علم کی پیداوار اور تحقیقی کوششوں کی حوصلہ افزائی سے ہے۔
اس میں نو اہم شاخیں شامل ہیں جن میں سفارتی اور بین الاقوامی کام میں قیادت، سروس، سائبر سکیورٹی، ثقافت، ڈیجیٹل قیادت، ماحولیاتی تحفظ اور ترقی،لوکلائزیشن،ترقی اور اعتدال کو پھیلانا اور کھیلوں کی قیادت شامل ہے۔
ڈاکٹر ترکی بن منور المخلفی نے کہا کہ یہ ایوارڈ قصیم کے گورنر کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے اور اس میں کمیونٹی کی کئی شراکتیں ہیں جیسے کئی شعبوں کے لیے تربیتی کورسز منعقد کرنا، ثقافتی تحریک کو تقویت بخشنا اور قومی مکالموں اور کتاب میلوں میں حصہ لینا۔

 

 

شیئر: