Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواہش پوری ہوئی‘ فلائی ناس 26 معمر اور معذور شامی شہریوں کو عمرہ کرائے گی

ریاض سے دمشق کےلیے پروزاز پانچ جون کو شروع کی گئی تھی۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی لو بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس نے ’خواہش پوری ہوئی‘ کے عنوان سے اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمہوریہ شام کے 26 معمر اور معذور افراد جنہوں نے کبھی عمرہ نہیں کیا ان کی یہ خواہش پوری کرائی جائے گی۔
عاجل نیوز نے فلائی ناس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا فلائی ناس مملکت کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے رواں برس دمشق سے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا تھا۔
فلائی ناس کی جدہ اور ریاض سے دمشق کے لیے ہفتہ میں 14 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ پہلی براہ راست پرواز ریاض سے دمشق کےلیے پانچ جون کو شروع کی گئی تھی۔
فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔
2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ  ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

 

شیئر: