Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم پلانٹ میں فنی خرابی دور کرلی گئی، تیل کی ترسیل بحال

’پلانٹ میں خرابی کے باعث تیل کی ترسیل کے لیے متبادل ذرائع استعمال کئے گئے‘ ( فوٹو: آرامکو ویب سائٹ)
آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ قصیم پلانٹ میں واقع فنی خرابی دور کر لی گئی ہے جبکہ تیل کی ترسیل کا کام معمول کے مطابق جاری ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ ’کل ہفتہ کو قصیم پلانٹ میں فنی خرابی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث تیل کی ترسیل کا کام معطل ہوگیا تھا‘۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’پلانٹ میں خرابی پیدا ہوتے ہی صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے متبادل ذرائع کا استعمال کیا گیا‘۔
’اس دوران فنی ٹیم خرابی پر قابو پانے کی کوشش میں تھی اور بالآخر ہفتہ کو ہی رات کے وقت خرابی دور کرلی گئی‘۔

شیئر: