Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے‘

’صحت کے اداروں کی طرف سے نئی ہدایت ملنے پر سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔‘ (فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے تمام مساجد کی انتظامیہ کو نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت اداروں کی طرف سے نئی ہدایت ملنے پر سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’وزارت صحت کے تحت کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے ماہرین سے مشورہ کیا گیا تھا۔‘
’وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے استفسار کیا تھا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد کیا مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ کم کیا جا سکتا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس پر مذکورہ کمیٹی نے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔‘
’لہذا تمام مساجد کی انتظامیہ کو تاکید کی جاتی ہے کہ تاحکم ثانی نمازیوں کے درمیان پہلے کی طرح فاصلہ برقرار رکھا جائے۔‘
’علاوہ ازیں مساجد میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل جاتا رہے گا تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔‘

شیئر: