Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میونسپلٹی کے 646 تفتیشی دورے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر31 ادارے سیل

تجارتی ادارے میں جاتے وقت کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے-
سعودی عرب میں حائل میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حائل ریجن کی میونسپلٹی کے انسپکٹروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  مختلف مارکیٹوں، تجارتی اداروں اور دکانوں کے 646  تفتیشی دورے کیے۔
میونسپلٹی کے انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ  اطلاعات تھیں کہ کچھ تجارتی اداروں میں معمول کے مطابق کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں کیا جارہا ہے۔ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
حائل میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ہر تجارتی ادارہ، دکاندار اور مارکیٹوں میں موجود سیکیورٹی اہلکار ماسک، توکلنا سٹیٹس اور درجہ حرارت چیک کرنے کا اہتمام کریں۔
میونسپلٹی کے مطابق اگر کوئی بھی شخص کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھے تو شکایات مرکز 940 پر اطلاع کی جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی تجارتی ادارے میں داخلے کے وقت کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جائے۔  ماسک استعمال کیا جائے، توکلنا پر سٹیٹس اور درجہ حرارت چیک کرایا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: