Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی نے مرکزی سبزی منڈی سیل کردی

کورونا سے بچاؤ کےلیے غیرمعینہ مدت کے لیے سیل کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کی سینٹرل سبزی منڈی کورونا وبا سے بچاؤ کی خاطر غیرمعینہ مدت کے لیے سیل کردیا ہے۔ منڈی کے ٹھیکے دار پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ باونڈری بنوائے اور منڈی میں آنے جانے کے دروازے بھی قائم کیے جائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ماتحت منڈیوں کے ادارے کے انچارج ابراہیم شبعانی نے بتایا کہ منڈی کا احاطہ اور دروازے قائم ہونے تک تھوک اور ریٹیل کی خرید و فروخت پر اکتفا کیا جائے گا۔ نیلامی کا سلسلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔
 مکہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 تجارتی مراکز سیل کردیے اور نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ  470 کلو گرام کھجوریں ضبط کرکے تلف کرادیں۔
میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے 13 تجارتی ادارے اور چار فوڈ ٹرکوں پر پابندی لگائی ہے۔ فوڈ ٹرک بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے جبکہ حفظان صحت ک ےضوابط کی پابندی بھی نہیں کی جارہی تھی۔
دوسری جانب المسفلہ کی بلدیہ نے الکنتاریہ محلے  میں کچی آبادی والے مقامات پر چھاپے مارے جہاں چار تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کردیے گئے۔
الشوقیہ بلدیہ میں ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی آب زمزم کے 70 کین ضبط کیے گئے۔

میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیموں نے چار ہزار 517 تفتیشی دورے کیے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق باحہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔ 124 خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے۔
میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیموں نے چار ہزار 517 تفتیشی دورے کیے۔
  باحہ کے میئر ڈاکٹر علی السواط نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر ادارے کو سیل اور اس پر انتہائی جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: