Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت السعودیہ کے کرایوں میں کمی کی تجویز

شوری کے ورچوِئل اجلاس میں ارکان نے متعدد تجاویز بھی پیش کی ہیں۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی مجلس شوری کے رکن انجینئرابراہیم آل دغریر نے تجویز پیش کی ہے کہ اندرون مملکت سعودی ا ایئر لائن کے کرایوں میں تخفیف کی جائے۔
عاجل نیوز کے مطابق مجلس شوری کا ورچوئل اجلاس نائب نگران شوری کونسل ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے جبکہ ارکان نے متعدد اصلاحی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔
اندرون مملکت پروازوں کے کرایے میں کمی کے حوالے سے رکن شوری انجینیئر ابراہیم کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں مزید کہا گیا کہ اندرون مملکت سعودیہ ایئرکے کرایوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ اس سے ان لوگوں کو فائدہ ہو جو مسلسل اندرون مملکت مختلف اغراض کےلیے سفر کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں طلبا کو بھی اس سے سہولت ہوگی۔
تجویز میں مزید کہا گیا کہ ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت اس امر کویقینی بنایا جائے کہ پروازوں میں تاخیر نہ ہو۔
شوری کے رکن ڈاکٹر فیصل طمیحی نے اپنی تجویز میں کہا کہ سول ایوی ایشن جازان، ریاض اور جدہ کے مابین پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے۔
ڈاکٹرسلطانہ البدیوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ سول ایوی ایشن شمالی ، مشرقی اور جنوبی ریجنز کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں۔
ارکان شوری کونسل کی جانب سے آنے والی تجاویز پر مختلف زاویوں سے بحث کی گئی جس کے بعد حتمی رپورٹ کی تیاری کےلیے متعلقہ کمیٹی کو وقت دیا گیا تاکہ اجلاس میں آنے والی تجاویز کی روشنی میں جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔

شیئر: