Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی سپیئر پارٹس کا کاروبار، تین لاکھ ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید

سعودی شہری کے نام پر شامی شہری کاروبار کررہا تھا- (فوٹو اخبار 24)
مملکت میں سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کا کاروبار کے انسداد اور غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے 16 فروری 2022 تک کی مہلت دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام میں گاڑیوں کےسپیئر پارٹس کے غیر قانونی کاروبار پر سعودی شہری اور شامی کوگرفتار کیا ہے جو گاڑیوں کے جعلی پرزے بھی فروخت کررہے تھے۔ سعودی شہری اس کاروبار کے حوالے سے شامی شہری کو سہولت فراہم کیے ہوئے  تھا جبکہ کاروبار کا اصل مالک شامی شہری تھا۔
وزارت تجارت  نے کہا ہے کہ سعودی اور شامی شہری پر تین لاکھ  ریال جرمانہ کیا گیا جبکہ دونوں کو چھ،، چھ ماہ کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ سزا ختم ہونے پر شامی شہری کو مملکت سے بے دخل  کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تجارتی دھوکہ دہی کے نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور دس لاکھ  ریال تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خرچ پر میڈیا میں فیصلہ بھی شائع کرایا جاتا ہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی خلاف ورزی نوٹ کی جائے تو وزارت کی ایپ ’بلاغ تجاری‘ یا وزارت کے نمبر 1900 اور ویب سائٹ https://mci.gov.sa/C-app پر شکایت درج کرائی جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: