Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی گرفتار، 23 کلوچرس برآمد

ملزم غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل ہوا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں ایک غیر ملکی کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے 23 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتار غیر ملکی کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جو غیرقانونی طورپ مملکت کی سرحد عبور کرکے آیا تھا ـ
میجر النجیدی نے مزید کہا کہ ملزم سے  تحقیقات کی جارہی ہیں اس کے خلاف دراندازی اور منشیات فروخت کرنے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ـ
ملزم کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کیا جائے گا  جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں جمع کرایاجائے گاـ

شیئر: