Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں منشیات فروش یمنی گرفتار، 4 کلو کرسٹل ضبط

’گرفتاری خصوصی فورس کے تعاون سے کی گئی جو ملوث افراد کی نگرانی کر رہی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے 4 یمنی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 4 کلو نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو جدہ میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’رنگے ہاتھوں گرفتاری کی کارروائی خصوصی فورس کے تعاون انجام دی گئی جو ایک عرصے ملوث افراد کی نگرانی کر رہی تھی‘۔
’مذکورہ خصوصی فورس ملک میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کی روک تھام اور نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جاسکے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: