Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں کے لیے پہلے شوٹنگ تربیتی کورس کا انعقاد

تربیتی کورس میں لڑکیاں پہلی بار شریک ہوئی ہیں (فوٹو الاخباریہ)
سعودی شوٹنگ فیڈریشن نے بین الاقوامی شوٹنگ آرگنائزیشن کے تعاون سے  پہلے شوٹنگ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جس میں سعودی لڑکیوں نے پہلی بار شرکت کی ہے۔
الاخباریہ چینل نے ایک رپورٹ اور وڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کی تربیت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


ٹرینرز تربیت لینے والوں کو معلومات فراہم کررہے ہیں- (فوٹو الاخباریہ)

بین الاقوامی ماہرین کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں کی نگرانی کرنے والی ایک انسٹرکٹر نے کہا کہ سعودی لڑکیاں شوٹنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہال میں ٹرینرز سعودی لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کے حوالے سے معلومات  فراہم کررہے ہیں۔
اس موقع پر لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کی مشقیں بھی کرائی  جا رہی ہیں جس میں  لڑکیوں نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: