Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کےلیے مفت کورونا ویکسین

مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز مخصوص کیے گئے ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کےلیے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین فراہم کرنے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
عربیاخبار ’عکاظ ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت نے وزٹ ویزے پرموجود غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز مخصوص کیے ہیں۔
 وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پرکال کرکے ان ویکسینیشن سینٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جہاں وزٹ ویزے پرموجود افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مفت ویکسینیشن کی سہولت جاری کرتے وقت کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے ویکسینیشن کے بارے میں اعلان کیاجائے گاـ 
وزٹرز کے لیے ویکسینیشن کے حوالے سے رجسٹریشن کے بارے میں عکاظ اخبار کی معلومات کے مطابق ویکسین لگوانے کے پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت کا بھی آغاز کردیاگیا ہے۔
خیال رہے توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کے حوالے سے میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی جاری کیاجاتا ہے جو وزارت صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتا ہے۔

شیئر: