Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے(فائل فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ سنیچر 16 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 115 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 62 ہزار 508 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 159 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 32 ہزار 143 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوراان زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 118 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 41 ہزار 271 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 6 لاکھ 86 ہزار 282 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: