Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 50 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط

ضبط کی جانے والی اشیا میں 4 ٹن مچھلیاں ہیں- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے سیکیورٹی حکام کی معاونت سے المسفلہ علاقے اور اس کی ذیلی بلدیہ کے ساتھ  تفتیشی دورے کیے جس کے دوران 50 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے حکام نے ریڑھی فروشوں سے غذائی اشیا ضبط کی ہیں جس میں 40 ٹن بچوں کی مٹھائیاں اور کھانے پینے کی اشیا، 6 ٹن سبزیاں اور 4 ٹن مچھلیاں تھیں- یہ تمام اشیا انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔

40 ٹن بچوں کی مٹھائیاں اور کھانے پینے کی اشیا ہیں- (فوٹو سبق)

میونسپلٹی نے بتایا کہ فیلڈ ٹیموں نے النکاسہ کے علاقے میں سڑک پر دکانیں لگا کر اشیا فروخت کرنے والوں سے بھی اشیا ضبط کی ہیں۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکار اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی صورت میں غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
دوسری جانب مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے مختلف تفتیشی دوروں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانیں سیل کی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: