Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی وڈیو جاری کردی

اہداف نشانہ بنانے اور تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کے اہداف کو نشا نہ بنائے جانے کی وڈیوجاری کی ہے۔
سرکاری خبر راس ایجسنی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحد کی جانب سے جاری وڈیوز میں حوثیوں کے اہداف نشانہ بنانے اور تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
قبل ازیں عرب اتاد نے بیان میں کہا تھا کہ ’ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کے اہداف کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 38 کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
 ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا تھا کہ’  مزید 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 150 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔

شیئر: