Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے علاقے العبدیہ میں عرب اتحاد کی کارروائیاں، مزید 180 حوثی ہلاک

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 40 کارروائیاں کی گئی ہیں(فائل فوٹر روئٹرز)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 40 کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن میں مزید 10 گاڑیاں تباہ جبکہ 180 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا اپنی تخریبی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔
 

شیئر: