Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ونٹر ونڈرلینڈ کا 40 فیصد وسعت سے دوبارہ آغاز

مختلف قسم کی 103 سے زیادہ تفریحات اور کھیل شامل ہوں گے۔ (فوٹو العربیہ)
ریاض کا ونٹر ونڈر لینڈ 26 اکتوبر سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے جو کہ  اپنے 2019 کے مقابلے میں اب 40 فیصد وسیع علاقے پر مشتمل ہو گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زیادہ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے اعلان کیا ہے ونٹر ونڈر لینڈ کی ضرورت کے مطابق اس کے علاقے کو 376،025 مربع کلومیٹر تک وسعت دے دی گئی ہے۔
اب یہ علاقہ چھ حصوں پر مشتمل ہو گا جس میں 103سے زیادہ مختلف قسم کی تفریحات اور کھیل یہاں آنے والے تمام عمر کے افراد کے لیے موجود ہوں گے۔

کئی بین الاقوامی کھیل پہلی بار متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ونٹر ونڈر لینڈ میں کئی تفریحی شوز، مقابلے، پرفارمنسز اور مختلف قسم کی آرٹ ڈسپلے بھی منعقد  کی جا رہی ہیں۔
یہاں آنے والے زائرین ڈریم لینڈ کارنیول، صحرا کے وسط میں آئس سکیٹنگ، برف کا جنگل، ڈزنی آن آئس، میجک باکس ایریا، ڈراونی و خطرناک مہم اور میوزک شوز کے ساتھ سرکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہاں آنے والے بڑی عمر کے افراد کے لیے بھی مختلف قسم کی تفریحات سمیت51 کھیل موجود ہوں گے جن میں ہاونٹڈ ہاؤس، سکائی لوپ اور کئی دیگر بین الاقوامی کھیل شامل ہیں جو سعودی عرب میں پہلی بار متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
 

شیئر: