Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کی مارب کے قریب کارروائیاں جاری، مزید 48 حوثی ہلاک

عرب اتحاد یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کررہا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی))
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’ منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن میں مارب کے قریب  بالجوبہ اور الکسارہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کے اہداف کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 14 کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’  مزید 6 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 48 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

شیئر: