Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے وفد کی یمن میں تعمیر نو منصوبوں پر بریفنگ

یمنی گورنریٹس میں 204 منصوبے اور اقدامات کیے جا چکے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرارم برائے یمن ( ایس ڈی آر پی وائی) کے جنرل سپروائزر محمد الجابر نے اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم) کے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقت کی ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے وفد میں یمن کے لیے تنطیم کے مشن کی سربراہ کرسٹا روٹنسٹینر، یمن میں مشن کے سینیئر کوآڑڈینیٹر اور سعودی عرب میں آرگنائزیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر فوزی الزیود شامل تھے۔ 
سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرارم برائے یمن کے ریاض کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں اس پروگرام کی پریزیٹیشن سے شروع ہوئی جس میں اب تک متعدد یمنی گورنریٹس میں 204 منصوبے اور اقدامات کیے جا چکے ہیں۔
یہ سکیمیں صحت، تعلیم، پانی، زراعت، ماہی گیری اور نقل وحمل کے شعبوں سے متعلق ہیں جس سے سرکاری داروں اور ترقیاتی پروگراموں میں مدد ملی ہے۔

شیئر: