Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گودام میں یمنی فوج اور عسکری اداروں کی وردیاں اور بیجز ضبط

’کارروئی ایک شہری کی طرف سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مارا ہے جہاں یمنی فوج اور دیگر عسکری اداروں کی وردیاں اور بیجز ضبط ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گودام میں 10 ہزار سے زیادہ وردیاں اور بیجز پکڑے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’کارروئی ایک شہری کی طرف سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی ہے‘۔
’چھاپہ مار کارروئی میں وزارت نیشنل گارڈ، وزارت تجارت، پبلک پراسیکیوشن، ریاض میونسپلٹی، پولیس، محکمہ پاسپورٹ، سپیشل فورس اور مکتب العمل کے نمائندے شریک تھے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گودام کے خلاف کارروائی ریاض گورنر کے نائب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن کی ہدایت اور نگرانی میں کی گئی ہے‘۔
’گودام میں کام کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: