Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاک کے نظام کو نقصان پہنچانے پر 50 لاکھ ریال جرمانہ

سعودی کابینہ نے ڈاک کے حوالے سے نئے نظام کی منظوری دی ہے(فوٹو الوطن)
سعودی کابینہ نے ڈاک کے حوالے سے نئے نظام کی منظوری دی ہے جس میں ڈاک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اشیا کو نقصان پہنچانے پر 50 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی اخبار الوطن کے مطابق سعودی کابینہ نے ڈاک سسٹم کو محفوظ بنانے اور پوسٹ آفس سے متعلق آلات، پوسٹ بکس، گاڑیاں و دیگر سسٹم کو نقصان پہنچانے پر سزا کی منظوری دی ہے۔
تحفظ ڈاک سسٹم کے نئے قانون کے مطابق وزارت ٹیلی کمیونیکشن ڈاک کے سسٹم کے تحفظ کے لیےمنظور کیے جانے والے نکات پر کام کرے گا۔
ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ڈاک سسٹم کی سپورٹ اور اسے ترقی دینے لیے جامع خطوط پر منصوبہ بندی کرے گی۔ نئے قوانین مرتب کیے جائیں اور ان پرعمل درآمد کوبھی یقینی بنایا جائے۔ 
ٹیلی کمیونیکیشن کی ذمہ داری قرار دی گئی کہ وہ ڈاک کے شعبے کی تمام ضروریات کو پورا کرے اس ضمن میں جامع و ٹھوس فیصلے کرے اور قوانین پرعمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔
سزاوں کے حوالے سے قانون میں کہا گیا ہے کہ لیٹر بکسوں کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانا، ڈاک کے سسٹم یا ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا یا تلف کرنا قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے۔
لائسنس حاصل کیے بغیر ڈاک سے متعلق آلات کی خرید وفروخت یا انہیں درآمد کرنا، ڈاک سے متعلق مونوگرام کا غلط استعمال اور اس میں تبدیلی یا ان سے سرکاری نشان مٹانا بھی خلاف ورزی میں شامل ہے۔

شیئر: