Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوسٹل سروسز ادارے 15 دن میں قانونی حیثیت درست کرلیں

چھ ماہ کی مہلت کا آغاز 5 اپریل کو ہوا تھا 21 اکتوبر تک رہے گا۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں پوسٹل سروسز کے لیے قواعد و ضوابط کے خلاف یا بغیرلائسنس کام کرنے والے اداروں اور افراد کو کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اپنی  قانونی حیثیت  درست کرلیں۔
سعودی نیوزایجنسی ایس پی اے کے مطابق مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے وزارت تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے تعاون سےاس اقدام کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد پوسٹل سروس سے منسلک اداروں سے خدمات حاصل کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹ میں منصفانہ مقابلہ حاصل کرنا ہے۔
مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ پوسٹل سروسز میں ضوابط کی  خلاف ورزی کرنے والوں کو ان کی حیثیت درست کرنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ اس مہلت کا آغاز 5 اپریل کو ہوا تھا جو اب 21 اکتوبر کو ختم ہو جائےگی۔
اس مہلت کے باعث بہت سی پوسٹل سروسز جیسے خطوط اور پارسل، میل باکس، آفیشل میل، مالیاتی پوسٹل سروسز، پارسل سٹیشنوں اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز نے ترسیل کی خدمات کو بہتر کیا ہے۔

اقدام کا مقصد صارفین کےحقوق کا تحفظ اور پوسٹل خدمات کا معیار بہتر بنانا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے کہ پوسٹل سروس کے لیے لائسنس ویب سائٹ www.citc.gov.sa کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔
اگردی گئی مہلت کےبعد کسی بھی قسم کی ڈاک کا ادارہ  مملکت میں بغیر لائسنس یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوسٹل سروسز مہیا کرتا ہے تو تمام متعلقہ سرکاری ادارے اس کی کمرشل رجسٹریشن یا ادارہ بند کرنے بشمول مالی جرمانے عائد کرنے کے مجاز ہوں گے۔
 

شیئر: