Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائےخارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو

یمن، ایران اور مشرق و سطی کی صورتحال زیر بحث آئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وزارت خارجہ ریاض کے دفتر میں برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس کا خیرمقدم کیا ہے۔
ملاقات میں یمن، ایران اور مشرق و سطی کی صورتحال زیر بحث آئی ہے۔
برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹروس خلیج کے دورے کے ایک حصے میں سعودی عرب پہنچی ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ویانا میں جاری مذاکرت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے یمن کے تنازع کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کے علاوہ یمنی عوام  کےلیے ترقی اور استحکام  پر بات چیت کی ہے۔
فریقین نے مشرق وسطی اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کی بنیاد رکھنے میں سعودی عرب اور برطانیہ کی کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
ایران کی ایٹمی ڈیل سے متعلق اہم پیش رفت اور ویانا میں جاری مذاکرت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں کہاکہ آج ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کا اعزاز حاصل کیا جس میں افریقہ اور ایشیا میں  انفراسٹریکچر، سیکیورٹی, برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان مزید مضبوط تجارتی تعلقات پر مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
 

شیئر: