Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں تیزی لا رہا ہے: شہزادہ فیصل بن فرحان

ایران کے ساتھ مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو کہا ہے کہ ’ 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی کی کوششوں کے درمیان ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں تیزی لا رہا ہے اور خطے کو’ انتہائی خطرناک جگہ‘ بنا رہا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے امریکہ کے دورے کے دوران علاقائی پیش رفت پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کی ہے جمعرات کو انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلکن سے ملاقات کی تھی۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان مذاکرات خوشگوار رہے ہیں لیکن اس میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عالمی برادی کو سعودی عرب کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کےلیے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر مزید دباو ڈالنے کی ضرورت ہے‘۔
لبنان کے حوالے سے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دو دن کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کو ’حقیقی سنجیدہ تبدیلی‘ کی ضرورت ہے اور اس کی ذمہ داری اس کے رہنمائوں پر عائد ہوتی ہے‘۔

شیئر: