Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، ایران کی ایٹمی ڈیل پر تبادلہ خیال

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وزارت خارجہ ریاض کے دفتر میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور رابرٹ ملی کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران ایران کی خلاف ورزیوں اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سرگرمیاں روکنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایران کی ایٹمی ڈیل پر دوطرفہ تعاون اور معاہدے کی بحالی کے لیے جاری بین الاقوامی مذاکرت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عادل الجبیر سے بھی امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی۔(فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر بھی بات چیت کی۔
مشرق وسطی اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد ملیشیا کی ایرانی حمایت روکنے کے لیے مشترکہ کارروائی کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
 ملاقات میں وزارت خارجہ میں پالیسی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رائد کرملی بھی موجود تھے۔ 
قبل ازیں وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے بھی امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور رابرٹ ملی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ پیش رفت کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: