Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں سعودی حمایت یافتہ ڈھائی لاکھ ڈالر کا سائنس ایوارڈ  

سائنس، ٹیکنالوجی اور ریاضی میں مہارت رکھنے والے فاتحین کا اعلان ہو گا۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
اقوام متحدہ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سعودی حمایت یافتہ عالمی ایوارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الفوزان فاونڈیشن نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم اور یونیسکو میں سعودی مستقل وفد کے تعاون سے یہ اعلان تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے 212 ویں اجلاس میں کیا ہے۔

 یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو کونسل کے 212 ویں اجلاس میں کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یونیسکو کا پہلا انٹرنیشنل ایوارڈ جو سعودی عرب کی جانب سے دیا جائے گا یہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے تحت پانچ گلوبل ریجن کے نوجوان محققین کی شاندار کامیابیوں پر انہیں ڈھائی لاکھ  ڈالر کا نقد انعام کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں مہارت رکھنے والے پانچ افراد جج کے طور پر انتخاب کے عمل کی نگرانی کریں گے اور فاتحین کا اعلان ہر دو سال بعد کیا جائے گا۔
 

شیئر: