Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار بن کر لوٹنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار، ایک عورت شامل

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو المرصد)
مکہ مکرمہ ریجن کی  پولیس نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے غیرملکیوں کو لوٹنے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے- گروپ 5 مرد اور ایک عورت پرمشتمل ہے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک  گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے غیرملکیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے-  
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ’گرفتار ہونے  والے افراد خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے  لوگوں کو لوٹ رہے تھے اور گھروں میں چوریوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ‘-
پولیس ترجمان کے مطابق ’گرفتار ہونے والوں میں ایک سعودی اور 5 غیرملکی شامل ہیں جن میں ایک بنگلہ دیشی عورت اور2 مرد ایک سوڈانی اورایک  یمنی شامل ہے- 
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ’گرفتار ہونے والوں کی عمریں 30 سے 60 سال کے درمیان ہیں اور تمام افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے حوالے سے کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: