Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گاڑیاں چوری کرکے پرزوں میں تبدیل اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

چھ وارداتوں کا اعتراف کرلیا- (فوٹو الیوم)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا  ہے- گروہ گاڑیوں کو پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کردیا کرتا تھا-
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی  اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان  میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ گاڑیاں چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر خفیہ ادارے کی  ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا-

گروہ 5 افراد پر مشتمل تھا- (فوٹو اخبار 24)

الکریدیس نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے معلومات جمع کرکے واردات کرنے والوں تک رسائی حاصل کرلی- یہ 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ تھا جو گاڑیاں چوری کرکے انہیں پرزوں میں تبدیل کردیا کرتا تھا-
خالد الکریدیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 5 افراد میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری ہیں- جنہوں نے 6 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے- ان کے خلاف تمام کارروائی مکمل کرلی گئی جس کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کا چالان جلد ہی فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا ـ
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: