Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : ٹریفک حادثات کی روک تھام کےلیے جدید ترین سسٹم متعارف

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر8 سودرہم جرمانہ مقرر ہے (فوٹوٹوئٹر)
دبئی میں ٹریفک پولیس نے خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والے جدید ترین سسٹم کومتعارف کرا دیا ہے ـ پیدل روڈ کراس کرنے والے شخص کے لیے گاڑی نہ روکنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے علاوہ دیگر خلاف ورزیاں خود کار طریقے سے نوٹ کی جاسکیں گی ـ
اماراتی جریدے کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک نظام کو بہتربنانے کے لیے جدید ترین خود کارسسٹم متعارف کرایا ہے ـ
جدید سسٹم کے بارے میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ سسٹم شمسی توانائی سے کام کرتا ہے جس میں انتہائ حساس کیمرے اور اسکینگ نظام نصب کیا گیا ہے ـ

خلاف ورزی کی وڈیو فوٹیج بھی محفوظ کی جائے گی (فوٹو، ٹوئٹر)

خود کارسسٹم کا حالیہ مرحلہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے چالان پرمشتمل ہے ـ
دبئی ٹریفک پولیس نے ’جی ٹیکس‘ نمائش میں خود کارسسٹم کو متعارف کرایا ہے ـ سسٹم کو دوسرے مرحلے میں شاہراہوں پر زیبرا کراسنگز پر نصب کیا جائے گا جس کے ذریعے پیدل روڈ عبور کرنے والوں کی حفاظت اورسہولت کو یقینی بنایا جائے گا ـ
خود کارسسٹم کو استعمال کرتے ہوئے روڈ عبورکرنے کےلیے سسٹم میں نصب انتباہی بٹن کو دبانے سے سسٹم آن ہو جائے گا جو سڑک پر آنے والی گاڑی کی رفتار نوٹ کرکے اسے انتباہی سگنل دے گا ساتھ ہی وہاں نصب ٹریفک سگنل کی لائٹ بھی سرخ ہو جائے گی جس کا مطلب ہوگا کہ سڑک سے گزرنے والی گاڑی پیدل روڈ عبور کرنے والوں کو وقت دیں ـ
سگنل پر نہ رکنے والی گاڑیوں کی وڈیو ریکارڈ کر لی جائے گی جبکہ  رجسٹریشن نمبر گاڑی کی رفتار اور سنگل کی جانب سے دیئے جانے والے وقت کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم میں پہنچ جائیں گی جہاں سے ڈرائیور کے خلاف خود کارطریقے سے چالان رجسٹرکرلیا جائے گا ـ

خودکارسسٹم سے پیدل سڑک  عبور کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا(فوٹو،ٹوئٹر)

واضح رہے دبئی میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 8 سو درھم چالان کیا جاتا ہے جبکہ ڈرائیور کے ریکارڈ میں چار سیاہ پوائنٹس بھی شامل کردیئے جاتے ہیں جبکہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 4 سو درھم جرمانے کے ساتھ ڈرائیور کو چار سیاہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں

شیئر: